محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی اور وسطی پنجاب میں بیشتر مقامات جبکہ اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران چند مقامات پر شدید بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے جبکہ ملک کے جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور پشاور اکیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور پچیس
کراچی اٹھائیس
کوئٹہ سولہ
گلگت دس
مری گیارہ
اور مظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت :سرینگر میں دس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس، لیہہ دو، پلوامہ اور بارہ مولہ بارہ جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔