File Photo
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے جبکہ کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں رات کے اوقات میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کے درجہ حرارت:
اسلام آباد اور کوئٹہ انیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اور پشاور بیس
کراچی اٹھائیس
گلگت بارہ
مری گیارہ
اور مظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت:سرینگر میں تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں بائیس، لیہہ ایک، پلوامہ،اننت ناگ اور بارہمولہ بارہ جبکہ شوپیاں میں گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔