Thursday, 16 July 2026, 01:59:02 am
 
فیفا فٹبال عالمی کپ، دوسرا سیمی فائنل آج رات ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا
July 15, 2026

فیفا فٹبال عالمی کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج رات اٹلانٹا میں ارجنٹائن اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات بارہ بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل پہلے سیمی فائنل میں سپین ،فرانس کو دوصفر سے ہراکر فائنل میں پہنچ گیا ہے۔

فیفا فٹ بال عالمی کپ کا فائنل سپین اورآج کے دوسرے سیمی فائنل کے فاتح کے درمیان پیر کو کھیلا جائے گا۔