ہاؤسنگ کے وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ملک میں کھیلوں کے فروغ کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے اسلام آباد میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر سید محسن گیلانی سے گفتگو میں فیڈریشن کی محنت اور لگن کی تعریف کی اور دانش سکول حاصل پور کیلئے فیفا ایرینا منی پچ منصوبے کیلئے کی گئی کوششوں کو سراہتے ہوئے اسے پاکستان میں بنیادی سطح پر فٹ بال کے فروغ کیلئے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں اور اگر انہیں مناسب مواقع اور سہولیات فراہم کی جائیں تو وہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔