Tuesday, 14 July 2026, 05:39:17 am
 
پاکستان کا ٹیسٹ سکواڈ ویسٹ انڈیز روانہ ہوگیا
July 13, 2026

پاکستان کا ٹیسٹ سکواڈ رواں ماہ کی 25 تاریخ سے اگلے ماہ کی 6 تاریخ تک شیڈول دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے آج اسلام آباد سے ویسٹ انڈیز روانہ ہو گیا ہے۔

پاکستان ویسٹ انڈیز میں رواں ماہ کی 18 تاریخ سے چار روزہ پریکٹس میچ کھیلے گا۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ تاروبا کی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلا جائے گا۔