محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہے گا۔
تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میںشام اور رات کے اوقات میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:
اسلام آباد اور کوئٹہ چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور چھبیس
کراچی انتیس
پشاور اٹھائیس
گلگت انیس
مری پندرہ
اور مظفر آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ اورجموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گاجبکہ لیہہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، لیہہ سات، جبکہ پلوامہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔