Wednesday, 15 July 2026, 02:21:31 am
 

مزید خبریں

 
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا
July 14, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد پچیس

لاہور اور کراچی انتیس

پشاور اٹھائیس

کوئٹہ چوبیس

گلگت اکیس

مری سترہ

اور مظفر آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں ، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے ، تیزہوائیں چلنے اورکہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں اٹھارہ، جموں ستائیس، لیہہ سات اور شوپیاں میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔