Monday, 13 July 2026, 02:30:07 am
 
آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع
July 11, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔

ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور ستائیس

کراچی انتیس

پشاور تیس

کوئٹہ چوبیس

گلگت بیس

مری سولہ

اورمظفرآباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جموں، لیہہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اوربعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔جبکہ سری نگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود اور موسم خشک رہیگا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر ، اننت ناگ اورشوپیاں میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ نو ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔