File Photo
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور شمال مشرقی بلوچستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور تیس
کراچی انتیس
پشاور پچیس
کوئٹہ چوبیس
گلگت اٹھارہ
مری چودہ
اورمظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر،جموں، لیہہ،پلوامہ، اننت ناگ ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اوربعض مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر ، اننت ناگ اورشوپیاں میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں تئیس، لیہہ بارہ، پلوامہ اور بارہ مولہ میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔