Tuesday, 14 July 2026, 05:42:52 am
 
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا حکومتِ خیبر پختونخوا کے ساتھ مون سون کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس
July 13, 2026

وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کا حکومتِ خیبر پختونخوا کے ساتھ مون سون 2026 کی تیاریوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی زیر صدارت اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے، ڈی جی پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ 

پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا نے مون سون سے نمٹنے کے لیے صوبائی تیاریوں، ہنگامی منصوبہ بندی اور وسائل کی دستیابی پر بریفنگ دی۔

اجلاس میں سیلابی صورتحال، شہری و دریائی سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اورگلیشائی جھیلوں کے سیلاب سے نمٹنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیر نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور ضلعی و یونین کونسل سطح پر رابطہ مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے مون سون کے دوران خیبر پختونخواہ میں محفوظ سیاحت کے فروغ اور سفری سہولیات کے لئے اقدامات پر زور دیا۔

وفاقی وزیر نے مون سون اور ممکنہ خطرات سے بچاؤ کیلئے عوامی آگاہی مہم پربھی زور دیا۔