Monday, 13 July 2026, 02:27:38 am
 

مزید خبریں

 
این ڈی ایم اے کا مون سون کے دوران جان و مال کے تحفظ کے عزم کا اعادہ
July 10, 2026

آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے مون سون سیزن کے دوران انسانی زندگیوں، املاک اور اہم قومی بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے مربوط قومی حکمت عملی پر عمل درآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اس عزم کا اعادہ اسلام آباد میں این ڈی ایم اے ہیڈکوارٹرز میں ہنگامی رسپانس کمیٹی کے دوسرے اجلاس میں کیا گیا۔

وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مصدق ملک، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ وفاقی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

کمیٹی نے مون سون سیزن کے لیے متعلقہ محکموں کی جانب سے کی گئی تیاریوں اور ہنگامی ردِعمل کے اقدامات کا جائزہ لیا۔