آفات سے نمٹنے کے قومی ادارے نے ملک کے بیشتر حصوں میں پیر تک جاری رہنے والے متوقع مون سون بارشوں کے سلسلے کے پیش نظر سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے کا انتباہ جاری کیا ہے۔
این ڈی ایم اے حکام نے خصوصی آگاہی پیغامات اور میڈیا چینلز کے ذریعے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ مون سون کے اس جاری سلسلے کے دوران محتاط رہیں اور حفاظتی اقدامات اختیار کریں۔
اُدھر محکمہ موسمیات نے آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش سے درجہ حرارت میں معمولی کمی کا بھی امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ رہے گا۔