Wednesday, 08 July 2026, 11:26:49 pm
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے
July 08, 2026

File Photo

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم کشمیر، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد اور پشاور اٹھائیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اور کراچی تیس

کوئٹہ چھبیس

گلگت تئیس

مری اٹھارہ

اور مظفرآباد ستائیس ڈگری سینٹی گریڈ

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، بارہ مولہ اورلیہہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے ، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، لیہہ پندرہ جبکہ پلوامہ اور بارہ مولہ میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ۔