Monday, 13 July 2026, 02:30:15 am
 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے
July 09, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اٹھائیس

کراچی انتیس

پشاور چھبیس

کوئٹہ چوبیس

گلگت اورمظفرآباد بائیس

جبکہ مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈبھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر ، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی

طور پر ابر آلود اورموسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور اننت ناگ میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، لیہہ آٹھ ، پلوامہ اور شوپیاں انیس جبکہ بارہ مولہ میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ۔