محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، مشرقی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباداورپشاور انتیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اٹھائیس
کراچی تیس
کوئٹہ چوبیس
گلگت بائیس
مری سترہ
اورمظفرآباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر ، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورموسم خشک رہنے کا امکان ہے۔جبکہ جموں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں انیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، لیہہ نو ، پلوامہ اور شوپیاں میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔