آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجۂ حرارت: اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور اور پشاور ستائیس، کراچی تیس، کوئٹہ چوبیس، گلگت انیس، مری پندرہ اور مظفرآباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لہہ، پلوامہ، اننت ناگ، بارہ مولہ، جموں اور شوپیاں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجۂ حرارت: سرینگر، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں ستائیس، لہہ سات، جبکہ پلوامہ اور شوپیاں میں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔