آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چوبیس، کراچی اٹھائیس، پشاور پچیس، کوئٹہ سولہ، گلگت گیارہ، مری چودہ اور مظفرآباد اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لیے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک جبکہ پلوامہ اور اننت ناگ میں خشک رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر اور پلوامہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چوبیس، لیہہ پانچ، اننت ناگ اور بارہ مولہ تیرہ جبکہ شوپیاں میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔