Tuesday, 10 November 2026, 09:13:09 pm
 
ترکیہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین اور انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
November 10, 2026

ترکیہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین اور انسانی اسمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور گرفتاریوں کی نئی لہر شدت اختیار کرگئی ہے۔

افغان نشریاتی ادارے خاما پریس کے مطابق ترکیہ کے سرحدی صوبے حقاری میں سیکیورٹی حکام نے غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے63 افغان شہریوں سمیت انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک سہولت کار کو گرفتار کرلیا۔

ترکیہ مائیگریشن ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ میں رواں سال جنوری سے اکتوبر کے دوران 33 ہزار 341 غیر قانونی افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔