Thursday, 12 November 2026, 06:26:55 pm
 
بی جے پی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروف
November 12, 2026

بی جے پی کی حکومت خارجہ محاذ پر مسلسل شکست کے بعد، ٹیکس دہندگان کی رقم سے جعلی تشہیر کرانے میں مصروف ہے۔

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے ایک پیغام میں انکشاف کیا کہ مودی حکومت نے ٹرمپ کی تعریفی پوسٹس کیلئے امریکی لابنگ فرم "مرکری" کو ماہانہ 75 ہزار ڈالر ادا کئے۔

بھارتی جریدہ "دی وائر" کے مطابق اس سے قبل بھی سفارتی روابط میں ناکامی کے باعث بھارت، امریکی فرم "ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز" کے ذریعے وائٹ ہائوس کے حکام تک رسائی حاصل کرتا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں بھارتی سفارت خانے نے حکومتی عہدیداروں تک رسائی کیلئے ایس ایچ ڈبلیو پارٹنرز سے ماہانہ 1 لاکھ 50 ہزار ڈالر کا معاہدہ کیا۔