خلیجی خطے میں کشیدگی اور عالمی بحری راستوں کی رکاوٹوں کے باوجود پاکستان سے چاول کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
رواں سال ستمبر میں پاکستان نے تاریخی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چاول کی برآمدات میں دنیا کے تیسرے بڑے چاول برآمد کنندہ ملک ویتنام کو پیچھے چھوڑ دیا۔
پاکستان نے ستمبر میں 4 لاکھ 20 ہزار ٹن چاول برآمد کئے، جبکہ ویتنام کی برآمدات 3 لاکھ 37 ہزار ٹن رہیں۔
موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان سے چاول کی برآمدات کے حجم میں 51 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔