Tuesday, 03 November 2026, 10:18:41 pm
 
لاہور میں تین روزہ آئی ٹی آئی ایف ایشیاء 2026 نمائش کل سے شروع ہو رہی ہے
November 03, 2026

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل اورای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے لاہور میں تین روزہ آئی ٹی آئی ایف ایشیاء 2026 نمائش کل سے شروع ہورہی ہے۔

نمائش میں چین سمیت 6 مختلف ممالک کی معروف صنعتی کمپنیاں اور سرمایہ کار شرکت کریں گے۔

اس موقع پر صنعتی مشینری، الیکٹرک گاڑیاں، معدنیات اور جدید حفاظتی آلات کی نمائش کی جائے گی۔