وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں کاروباری برادری کے مسائل حل کرنے اور صنعتکاری کے فروغ کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
انہوں نے آج لاہور کے ایوان صنعت و تجارت کے نئے منتخب صدر علی حسام سے ملاقات کے دوران کہا کہ پنجاب کو کاروبار دوست صوبہ بنانے کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کیا جا رہا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ تاجروں، صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کیلئے ای بز پلیٹ فارم متعارف کرایا گیا ہے، جبکہ سرخ فیتے کی رکاوٹیں ختم کرنے اور صنعتی ترقی کو فروغ دینے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔
علی حسام نے پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے حکومت کی کوششوں کو سراہا۔