خزانہ کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں تعاون سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں فریقوں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اشیاء کی تجارت کے معاہدے کو وسعت دینے کے لیے کوششیں دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا اور سیاسی خیر سگالی کو عملی اہداف میں تبدیل کرنے اور بامعنی نتائج حاصل کرنے کے لیے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ تزویراتی شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے نئے مواقع تلاش کرنے کی غرض سے مزید اجلاس منعقد کرنے پر بھی اتفاق کیا۔