وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت معاشی ترقی اور عوامی خوشحالی کے لیے ملک کے معدنی وسائل سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں Ivanhoe Mines کے بانی اور ایگزیکٹو شریک چیئرمین رابرٹ فریڈلینڈ سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے ایک وفد کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان تانبے، سونے اور دیگر اہم معدنیات کے وسیع ذخائر سمیت معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ معدنیات میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان کو ترجیحی منزل تسلیم کیا جانا، ملک کے معدنی وسائل کی صلاحیت اور سرمایہ کاری کے ماحول پر بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا عکاس ہے۔
انہوں نے یقین دلایا کہ Ivanhoe Mines کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے ذریعے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔