Friday, 13 November 2026, 09:02:06 pm
 
حکومت کان کنی کے مقامات کو سکیورٹی فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے: علی پرویز ملک
November 13, 2026

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت عالمی سرمایہ کاروں کے لیے سٹریٹجک اہمیت کی معدنیات پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

انہوں نے کہا ہم جدید جیو کیمیکل اور جیو فزیکل surveys کے ذریعے ان کوششوں کو مزید موثر بنا رہے ہیں۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ حکومت ڈیجیٹل نقشہ سازی، فضائی سروے اور معدنیات کے جائزے کے شعبوں میں بھی مہارت بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا حکومت کان کنی کے مقامات اور نقل و حمل کے نظام خصوصاً تربیت یافتہ افرادی قوت کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔