نائب وزیراعظم اسحق ڈار کی زیرصدارت اضافی چینی کی برآمد سے متعلق رہبر کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا۔
کمیٹی نے برآمدات اور ملکی کھپت میں توازن برقرار رکھنے کے طریقوں کاجائزہ لیا تاکہ مقامی مارکیٹ میں چینی کی دستیابی اور قیمتیں مستحکم رہیں۔
اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ کسانوں کا تحفظ اور صارفین کے لیے مناسب قیمتیں یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پرچون کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے موثر ضابطہ جاتی نگرانی بھی یقینی بنائی جائے۔