چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدتی معدنی سرمایہ کاری کے لیے ایک مسابقتی مرکز بننے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم دو ہزار چھبیس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ کان کنی کے پورے نظام کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانوں اور کان کنوں، سرمایہ کاری، صنعتوں، منصوبوں اور ان سے وابستہ تمام افراد کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کے معدنی وسائل سے استفادہ کرنا ایک مشترکہ قومی مقصد ہے۔
انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ ملک کا مقصد صرف خام مال برآمد کرنا نہیں بلکہ خام مال کو بہتر بنانا اور اس سے مصنوعات کی تیاری سمیت پوری ویلیو چین کو ترقی دینا ہے۔