Saturday, 14 November 2026, 05:27:43 am
 
چیئرمین سینیٹ کا پائیدار معاشی ترقی کے لیے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے میں سرمایہ کاری پر زور
November 13, 2026

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی میں سرمایہ کاری پائیدار معاشی اور سماجی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔

وہ آج اسلام آباد میں گلوبل فیئر پے فائونڈیشن اور لندن ٹی ایکسچینج کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

چیئرمین سینیٹ نے روزگار کے مواقع بڑھانے اور پائیدار معاشی مواقع پیدا کرنے کے لیے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر سکھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے پیشہ ورانہ تربیت، انسانی وسائل کی ترقی اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کے شعبوں میں سینیٹ، گلوبل فیئر پے فائونڈیشن اورتربیت وتحقیق کیلئے اقوام متحدہ کے ادارے کے درمیان تعاون بڑھانے پر بھی زور دیا۔