(File Photo)
موسمیاتی تبدیلی کے وزیر سینیٹر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے ترکیہ میں کوپ تھرٹی ون کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بین الاقوامی موسمیاتی مالی معاونت کی تیز تر فراہمی پر زور دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر زہریلی گیسوں کا کم اخراج کرنے والے ممالک موسمیاتی تبدیلی کے سنگین اثرات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مالی معاونت کی ترجیحات پر نظرثانی کرے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ زہریلی گیسوں کے مجموعی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے، لیکن وہ موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ خاص طور پر گلیشیئرز کی نگرانی، بروقت خبردار کرنے کے نظام کے بنیادی ڈھانچے، موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت، سائنسی تحقیق اور آفات سے متاثرہ آبادیوں کی بحالی کے لیے عالی سطح پر موسمیاتی تبدیلی سے متعلق کئے گئے وعدوں کو عملی معاونت میں تبدیل کیا جانا چاہیے۔