ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کو ٹیلی فون کیا۔
دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں ہونے والے ای سی او وزراء کونسل کے اجلاس سمیت آئندہ کثیرالجہتی اجلاسوں پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے اور کثیرالجہتی فورمز پر رابطوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔