وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اصلاحات کا عمل جاری رکھنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور پاکستان کی مسابقتی صلاحیت بڑھانے کے لیے برآمدات پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات آج اسلام آباد میں Transsion ہولڈنگز کے بانی اور چیئرمین جارج ژو سے ملاقات کے دوران کہی۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ پائیدار ملکی معاشی استحکام سرمایہ کاروں کے اعتماد اور طویل مدتی کاروباری منصوبہ بندی کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتا ہے۔
فریقین نے تعاون مضبوط بنانے اور برآمدات کے مرکز کے طور پر پاکستان کی صلاحیت بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔