Saturday, 14 November 2026, 05:27:42 am
 

مزید خبریں

 
وزیراعظم کا کوئٹہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
November 13, 2026

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ کے علاقے کرم میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز کے جوان ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے دن رات مصروفِ عمل ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔