Saturday, 07 November 2026, 09:20:52 pm
 
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا
November 07, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور انیس

کراچی تئیس

پشاور چودہ

کوئٹہ نو

گلگت پانچ

مری سات

اور مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور بارہ مولہ میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سولہ، لیہہ منفی چار، پلوامہ اور اننت ناگ پانچ جبکہ شوپیاں میں چار ڈگری سینٹی گریڈ۔