محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پر مطلع جزوی ابر آلود رہنے اوربارش جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت :
اسلام آباد تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور بیس
کراچی تئیس
پشاور سترہ
کوئٹہ نو
گلگت چھ
مری آٹھ
اور مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی ابر آلود اور سرد جبکہ لیہہ، پلوامہ اور اننت ناگ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش و برفباری کاامکان ہے ۔ جموں میں موسم جزوی ابر آلود اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر اور بارہ مولہ میںسات ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سترہ ، لیہہ منفی تین، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں میں چھ ڈگری سینٹی گریڈ۔