Sunday, 08 November 2026, 09:24:53 pm
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے
November 08, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت

اسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور سترہ

کراچی چوبیس

پشاور چودہ

کوئٹہ اور مری آٹھ

گلگت چار

اور مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم سرد اور خشک جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پندرہ، لیہہ منفی تین جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں تین ڈگری سینٹی گریڈ۔