Friday, 06 November 2026, 09:17:54 pm
 
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا
November 06, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم شمالی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت :

اسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور انیس

کراچی چوبیس

پشاور سولہ

کوئٹہ نو

گلگت آٹھ

مری سات اور مظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر اور جموں میں موسم جزوی ابر آلود اور خشک جبکہ لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں سات ڈگری سینٹی گریڈ، پلوامہ اور بارہ مولہ چھ، جموں سولہ اور لیہہ منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ۔