Sunday, 04 October 2026, 05:18:10 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کاامکان ہے
October 03, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور پچیس

کراچی ستائیس

پشاور تئیس

کوئٹہ اورمظفرآباد سولہ

گلگت بارہ

اورمری تیرہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طورپر ابر آلود اور خشک جبکہ جموں میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان ہے ۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں چودہ، جموں تئیس، لیہہ دو جبکہ شوپیاں اور بارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔