Monday, 06 July 2026, 03:25:54 am
 
آسٹریلیا ویمنز نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا
July 05, 2026

آسٹریلیا نے لندن کے  لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔

جواب میں آسٹریلیا کی خواتین ٹیم نے 151 رنز کا ہدف 17 اعشاریہ ایک اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔