آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران کشمیر، خیبر پختونخوا، پنجاب، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم شدید گرم رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت: اسلام آباد اور پشاور چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور تیس، کراچی اکتیس، کوئٹہ پچیس، گلگت چوبیس، مری سترہ اور مظفر آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے، تیز ہوائیں چلنے، اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ لہہ اور سرینگر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں اکیس ڈگری سینٹی گریڈ، جموں اٹھائیس، لہہ پندرہ جبکہ اننت ناگ اور شوپیاں میں بیس ڈگری سینٹی گریڈ۔