Wednesday, 26 August 2026, 08:24:46 am
 
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی معاشی خوشحالی اور روشن مستقبل کیلئے ایک اور اہم پیش رفت
August 23, 2026

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے درمیان رابطہ کاری، سیاحت اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے گلگت تا تا ئو بٹ روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے۔

نئی شاہراہ گلگت بلتستان کو منی مرگ، گریز اور وادی نیلم کے علاقوں سے منسلک کرے گی، جس سے جغرافیائی فاصلے کم اور سفری سہولیات بہتر ہوں گی۔

گلگت سے وادی نیلم تک شاہراہ کی تعمیر کو خطے میں رابطہ کاری اور ترقی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

منصوبے کی تکمیل سے تجارتی سرگرمیوں کو فروغ، مقامی افراد کیلئے روزگار کے نئے مواقع پیدا اور خوبصورت وادیوں تک سیاحوں کی رسائی آسان ہونے کی توقع ہے۔

گلگت تا تابٹ روڈ خطے کی علاقائی ترقی، معاشی خوشحالی اور سیاحت کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔