Wednesday, 04 November 2026, 09:15:29 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے
November 04, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرداور مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میںکہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری متوقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور انیس

کراچی بائیس

پشاور پندرہ

کوئٹہ دس

گلگت چھ

اور مری آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ ۔

بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد جبکہ جموں میں خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سترہ، لیہہ منفی چار جبکہ اننت ناگ اور بارہ مولہ میں نو ڈگری سینٹی گریڈ۔