سکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ کلگام میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس پر حملے سے متعلق خبریں چلانا ہندوتوا رجیم کے حامی بھارتی میڈیا کا پرانا اور فرسودہ ہتھکنڈا ہے۔
بھارت فالس فلیگ آپریشنز کے فرسودہ ہتھکنڈوں کے ذریعے پہلے سوشل میڈیا اور اس کے بعد الیکٹرانک میڈیا پر پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی کرتا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کلگام حملے کی فالس فلیگ کارروائی کسی سنجیدہ ردعمل کے قابل نہیں اور یہ سراسر جھوٹ ہے۔
بھارت کی طرف سے اندرونی انتشار اور سیاسی تفریق کے بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے وہی پرانے میڈیا ہاؤسز اور وہی پرانے چہرے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
پاکستان پر جھوٹے الزامات عائد کرنے کے لیے اسی پرانے اسکرپٹ اور روایتی ہتھکنڈوں کا سہارا لیا جا رہا ہے۔