پنجاب حکومت اجتماعی شادیوں کے پروگرام دھی رانی کے تحت معاشرے کے مستحق طبقات کی مدد کے لیے فلاحی اقدامات کر رہی ہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے لاہور میں اس پروگرام کے تحت اجتماعی شادیوں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریب میں اقلیتی برادریوں کے اکیس جوڑوں سمیت ایک سو پچاس جوڑے رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ہر جوڑے کو شادی کے تحفے کے طور پر اے ٹی ایم کارڈ کے ذریعے دو لاکھ روپے دیے گئے۔
عظمیٰ بخاری نے دھی رانی پروگرام کو دیگر صوبوں کے لیے ایک مثالی فلاحی اقدام قرار دیا۔