حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو ساٹھ روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں تین روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو بتیس روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق کل 13 نومبر کیلئے ہوگا۔