Friday, 13 November 2026, 05:36:59 am
 
سندھ حکومت کا مینگروو کے جنگلات کی بحالی اور ساحلی تحفظ کے لیے اقدامات بڑھانے کا فیصلہ
November 12, 2026

سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لیے مینگروو کے جنگلات کی بحالی اور ساحلی علاقوں کے قدرتی تحفظ کے اقدامات کو وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جاری منصوبوں اور مستقبل کی ترجیحات کا جائزہ لیا گیا۔