Friday, 13 November 2026, 05:36:57 am
 
پولیس کی باڑہ شیخاں میں کارروائی، فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
November 12, 2026

پولیس نے باڑہ شیخان کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب کمانڈر سیف اللہ کو ہلاک کر دیا۔

یہ دہشت گرد پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی کو کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔

وہ میدانک کے علاقے میں کئی حفاظتی چوکیوں پر براہِ راست حملوں اور جمرود کے علاقے میں علی مسجد میں دیسی ساختہ بم دھماکوں میں ملوث تھا۔