چین کے صوبے شانشی میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں کم از کم چودہ افراد ہلاک اور اڑتیس زخمی ہو گئے ہیں۔
چینی خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق اتوار کو تائی یوان کے ینگزے ضلع میں ایک عمارت میں آگ بھڑک اٹھی۔
ادھر وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چین کے صوبے شانشی میں آتشزدگی کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پیغام میں پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے، اور اپنی ذاتی حیثیت میں بھی، چینی صدر شی جن پنگ اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے دلی تعزیت کی۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں ہلاک شدگان کے لواحقین اور چین کی حکومت، قیادت اور عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔