Sunday, 08 November 2026, 09:24:55 pm
 

مزید خبریں

 
مودی حکومت کی پالیسیوں کے باعث بھارت میں معاشی اور سماجی استحصال جاری
November 08, 2026

بھارت میں مودی حکومت کی پالیسیوں کے باعث کسانوں، نوجوانوں اور اقلیتوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کو معاشی اور سماجی استحصال کا سامنا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق عوامی غصے میں اضافے سے خانہ جنگی اور شدید داخلی تصادم کے خدشات بڑھ رہے ہیں، جس کا پیمانہ بنگلہ دیش اور نیپال میں دیکھے گئے حالات سے بھی زیادہ ہو سکتا ہے۔

مودی حکومت عوامی مفادات کو نظر انداز کرتے ہوئے مسلسل عوام مخالف اقدامات اور پالیسیوں کو فروغ دے رہی ہے۔

اس حوالے سے جھارکھنڈ کے وزیر صحت ڈاکٹر عرفان انصاری نے چالیس لاکھ طلبہ کے احتجاج کو عوامی بے اطمینانی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی امور کے ماہرین نے بھی کہا ہے کہ حکومت مخالف احتجاج نے خانہ جنگی کی شکل اختیار کر لی ہے۔