Sunday, 08 November 2026, 09:24:58 pm
 

مزید خبریں

 
افغانستان میں نام نہاد طالبان امارت زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی: سابق نائب صدر
November 08, 2026

افغانستان کے سابق نائب صدر عبدالرشید دوستم نے کہا ہے کہ نام نہاد طالبان امارت زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی اور بالآخر اس کا خاتمہ ہو جائے گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان عوام ان شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے جنہوں نے آزادی کی جدوجہد میں اپنی جانیں قربان کیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان نوجوان سیاسی طور پر باشعور ہیں اور آزادی کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے اعلی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

عبدالرشید دوستم نے کہا کہ اعلی تعلیم یافتہ افغان نوجوان اب افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

افغانستان کے چھ سال تک نائب صدر رہنے والے عبدالرشید دوستم کے اس دوٹوک مقف کو طالبان کے خلاف عوامی غصے میں اضافے کا عکاس قرار دیا گیا ہے۔