معروف اردو شاعر اور ادیب نذر محمد راشد المعروف ن۔م۔راشد کی اکاون ویں برسی آج منائی گئی۔
وہ یکم اگست انیس سو دس کو ضلع گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ میں پیدا ہوئے۔
وہ جدید اردو شاعری کے ایک بااثر پاکستانی شاعر تھے۔
میراجی کے ساتھ ن۔م۔راشد کو اردو شاعری میں جدیدیت اور آزاد نظم کا بانی تصور کیا جاتا ہے۔
ن۔م۔راشد کا پہلا شعری مجموعہ ماورا انیس سو اکتالیس میں شائع ہوا۔
وہ انیس سو پچھتر میں آج ہی کے دن لندن میں وفات پا گئے۔